اشتہار

نازش جہانگیر نے وائرل اسکرین شاٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے وائرل اسکرین شاٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق وائرل اسکرین شاٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 اداکارہ نے زیر گردش اسٹوری کا اسکرین شارٹ شیئر کیا اور لکھا کہ’میری نظر میں سب کی ماں، بہن اور بیٹیاں قابلِ احترام ہیں۔’

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’یہ خبریں جعلی ہیں میں نے ٹرولنگ کرنے پر کوئی ایسا بیان یا ردعمل نہیں دیا ہے کیونکہ یہ میری پرورش میں بالکل شامل نہیں ہے۔’

نازش جہانگیر نے لکھا کہ ’افسوس کی بات ہے کہ یہ لوگ کیسے اپنا اصلی رنگ دکھاتے ہیں یہ صرف مجھے ہی نہیں بابر اعظم کو بھی بدنام کرتے ہیں۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں مزید کچھ نہیں کہنا چاہتی کیونکہ آپ میں اور مجھ میں بہت فرق ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران مداح نے نازش جہانگیر سے پوچھا تھا کہ ’اگر انہیں بابر اعظم شادی کی پیشکش کریں تو ان کا جواب کیا ہوگا؟

اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’معذرت ہی کروں گی۔‘

نازش جہانگیر

 نازش جہانگیر نے 22 اپریل کی سہ پہر کو انسٹاگرام پر آخری اسٹوری شیئر کرنے کے بعد اکاؤنٹ کو پرائیویٹ کرلیا تھا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام کو پرائیویٹ کرنے سے قبل اپنی اسٹوری میں بابر اعظم کے مداحوں کی جانب سے ٹرولنگ کرنے کی بات کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں