شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نازش جہانگیر نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
نازش جہانگیر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ٹیڈی بیئر کی ایموجی بنائی۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی نازش جہانگیر نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
نازش جہانگیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی لیڈ کاسٹ میں جنید خان اور حبا بخاری شامل تھے۔