تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

پاکستان میں ایک بار پھر کورونا پھیلنے لگا، این سی او سی کی اہم ہدایت جاری

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 30اپریل تک رش والی جگہوں پر ماسک پہننے کی ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پھیلتی کورونا وبا کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے ہدایت جاری کردی گئی۔

این سی اوسی نے 30اپریل تک رش والی جگہوں پر ماسک پہننے کی ہدایت جاری کی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے اسپتالوں ،دیگر ہیلتھ کیئرسینٹرزمیں بھی ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔

خیال رہے گزشتہ  24گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے 133 مثبت کیسزسامنے آئے تاہم کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔

این آئی ایچ نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 15 مریضوں کی حالت نازک ہے، اسلام آباد 21 کیسز ، لاہور میں 34 کیسز اور راولپنڈی میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Comments

- Advertisement -