تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے صوبوں کو بھرپور قوت استعمال کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے  کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے صوبوں کو بھرپور قوت استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسدعمرا ور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں 8تا16مئی آمد و رفت کنٹرول کرنےسے متعلق اقدامات پرنظر ثانی کی گئی۔

اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ضروری سروسز کے علاوہ تمام مارکٹیں، تجارتی مراکز اور دکانیں بند رہیں گی جبکہ میڈیکل اسٹورز، سبزی، پھل، گوشت کی دکانیں اور پیٹرول  پمپ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

این سی او سی کے مطابق فوڈ ٹیک اوے، یوٹیلٹی سروس دستیاب رہیں گے،کال سینٹر، بجلی،گیس، موبائل نیٹ ورک اور میڈیا دفاتر کھلے رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی، سیاحتی مقامات پر قائم ہوٹل، ریسٹورنٹ، پارکس سمیت تمام تفریحی مقامات بند رہیں گے اور وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور تفریحی مقامات پر جانے والوں کو واپس بھیجاجائےگا کیونکہ تمام مقامات کی بکنگ منسوخ کی جاچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق 8 سے 16مئی کے دوران صوبوں کے درمیان نقل و حمل پرپابندی ہوگی، انٹرسٹی اور انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہےگی، رکشہ،ٹیکسی اور پرائیویٹ گاڑیوں میں پچاس فیصد مسافروں کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی اجلاس میں صوبوں میں ایس اوپیز کی خلاف وزریوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا جبکہ کرونا پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی گی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ہدایت کی کہ صوبے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے بھرپور انتظامی قوت استعمال کریں۔

Comments

- Advertisement -