تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ٕپاکستان میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر این سی اوسی نے تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا تاہم ویکسین لگوانے کی پابندی جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمنصوبہ بندی اسدعمراورمعاون خصوصی فیصل سلطان نے مشترکہ نیوز بریفنگ دی ،جس میں اسد عمر نے کورونا کی وجہ سے لگائی گئی تمام پابندیاں ختم کرنے کااعلان کردیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ویکسین لگوانے کی پابندی جاری رہے گی کورونا کے کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے لیکن کورونا ابھی موجود ہے اس کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرتےرہیں گے۔

اسد عمر نے اس وبا کے بڑے چیلنج کا مقابلہ کرنے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ این سی اوسی کی ہدایات پر بہت حد تک عمل کیاگیا، ہم نے تمام فیصلے سائنس اور حقائق کی بنیاد پر کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ این سی اوسی پلیٹ فارم سے سب نے ملکر فیصلے کئے اور صوبائی حکومتوں اور عملے نے بہت اہم کردار کیا جبکہ آپریشنل معاملات میں پاک فوج نے بہت بڑا کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا پاک فوج اور عدلیہ کا بھی شکریہ اداکرتاہوں، عدلیہ نے ہمارے اقدامات میں آنیوالی رکاوٹوں کودورکرنے میں بہت تعاون کیا، علما نے ہمارے پیغام کو سب تک پہنچایا ان کابھی شکریہ اداکرناچاہتاہوں۔

اسد عمر نے بتایا کہ فضائی سفر کے حوالےسے ویکسینیشن کی شرط برقراررہےگی ، 70فیصد افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -