تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

اسکول مزید بند رکھنے کا فیصلہ، کرونا پابندیوں میں‌ بھی توسیع، حکم نامہ جاری

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کرونا پابندیوں کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق پابندیوں کا اطلاق 15 ستمبر تک ہوگا، جس کے تحت ان ڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جم اورپبلک ٹرانسپورٹ بھی 15 ستمبر تک کیلئے بند رہیں گے جبکہ  تعیلمی ادارے  بھی مزید ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کرونا سے متاثر ہونے والے حساس اضلاع میں ایک ہفتے بعد تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کے ساتھ  ہفتے میں صرف تین روز کھلیں گے۔

این سی او سی کے مطابق مذکورہ فیصلوں کے نتائج کو دیکھنے کے لیے 15 ستمبر کو اجلاس ہوگا، جس میں پنجاب، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد کے کیسز اور اعداد و شمار کو دیکھ کر مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج صبح این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 84 افراد کرونا سے انتقال کر گئے۔ علاوہ ازیں گزشتہ گھنٹوں کے دوران کرونا کے 4062 نئے کیسز سامنے آئے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں