ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

رواں ماہ سندھ اور پنجاب میں تین ہیٹ ویو کا خطرہ

اشتہار

حیرت انگیز

این ڈی ایم اے نے رواں ماہ سندھ اور پنجاب میں تین ہیٹ ویو کے خطرے کی پیش گوئی کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو کا خطرہ ہے، عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈوالہ ٰیار، سانگھڑ میں ہیٹ ویو کا خطرہ ہے۔

پنجاب میں بہاولپور، رحیم یار خان میں ہیٹ ویو کا خطرہ ہے جبکہ ہیٹ ویو انسانوں اور دیگر جانداروں کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔

- Advertisement -

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 15 سے 30 مئی کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے، درجہ حرارت بڑھنے سے ہیٹ ویو کا پہلا اسپیل دو سے تین دن پر محیط ہوگا۔

مئی کے آخر میں دوسرا اسپیل 4 سے 5 دن جاری رہے گا جبکہ جون میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جان ےکا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ جون کے پہلے 10 دن کے دوران ہیٹ ویو کا تیسرا اسپیل متوقع ہے، ہیٹ ویو سے تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، بدین اور خیرپور کے اضلاع متاثر ہوں گے۔

ہیٹ ویو کا تیسرا اسپیل 3 سے 5 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں