تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دبئی میں بارش کے دوران قریباً 2 ہزار ٹریفک حادثات

دبئی: متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی، دو روز سے جاری تیز بارش کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔

اماراتی میڈیا کے مطابق تیز بارش کے باعث صرف دبئی میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار کے قریب ٹریفک حادثات رپورٹ کیے گئے جب کہ شارجہ میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جمعرات کی دوپہر سے شروع ہونے والی موسلادھار بارشوں میں ہفتے کی دوپہر تک 18ہزار 80 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں سے 55 سنگین جب کہ دیگر معمولی نوعیت کے تھے۔

اس دورانیے میں دبئی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر آف پولیس میں 50 ہزار سے زائد کالز ایمرجنسی نمبر پر موصول ہوئیں اور 5 ہزار سے زائد نان ایمرجنسی نمبر پر شہریوں کی جانب سے کالز کی گئیں۔

ڈرائریکٹر جنرل دبئی پولیس بریگیڈیئر سیف نے کار سواروں کو بارش میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک سائنز اور قوانین پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ خراب موسمی حالات سے باخبر رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بارش میں گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں اور گاڑیوں کو سڑک کی سائیڈ پر روکیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

Comments

- Advertisement -