پاکستان نے پہلے ون ڈے میں نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 315 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی ٹیم میں سلمان علی آغا اور نسیم شاہ نے ڈیبیو کیا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 314 رنز بنائے۔ فخرزمان نے شاندار سنچری بنائی جب کہ کپتان بابر نے 74 کا اضافہ کیا۔
شاداب خان نے اختتامی اوورز میں 48 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر مجموعے کو 314 تک پہنچایا۔
ڈیبیو کرنے والے سلمان علی آغا 27 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ وین بیک اور ڈی لاڈے نے 2،2 جب کہ کنگما نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، امام الحق، فخر زمان،محمد رضوان، محمد نواز، خوشدل شاہ، حارث روؤف اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔
میچز پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر دکھائے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے سیریز کے بقیہ دو میچز 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔