پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

نیلم منیر کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کو بھا گئی ہیں۔

نیلم منیر نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنی دو عدد نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اداکارہ کو پیلے رنگ کے مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے تصاویر کی تفصیل بیان کرنے کے لیے لکھا: ’میں پُراسرار محسوس کر رہی ہوں‘۔ تصاویر پوسٹ ہوتے ہی مداحوں نے ان پر ہزاروں لائکس دے دیے۔

- Advertisement -

نیلم منیر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ ڈرامے کی اب تک 12 اقساط نشر ہو چکی ہیں جنہیں ناظرین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

وہ اس سے قبل بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’دل موم کا دیا‘ اور ’بکھرے موتی‘ میں مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں۔

اداکارہ انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں