جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

نیلم منیر کا شوہر کیلئے محبت بھرا پیغام، نئی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے شوہر محمد راشد کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ اپنے ولیمے کی تصاویر شیئر کی ہے۔

تصاویر میں اداکارہ نیلم منیر چمکدار گرے لباس میں بہت حسین لگ رہی ہیں، جبکہ دلہا محمد راشد شلوار قمیض کے ساتھ شیروانی پہنے ہوئے ہیں، تصاویر کے ساتھ اداکارہ نے اپنے شوہر کیلئے ایک محبت بھرا پیغام بھی تحریر کیا ہے۔

- Advertisement -

نیلم منیر نے کیپشن میں لکھا کہ ’’جہاں بھی ہماری قسمت ہمیں لے جائے،  چاہے ہجوم کے بیچ میں ہو یا دنیا کے آخری کنارے پر، میں تمہارے ساتھ چلوں گی۔‘‘

مداحوں کی جانب سے نیلم منیر کے فوٹو شوٹ کو خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

نیلم منیر کے شوہر کون اور کس پیشے سے وابستہ ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

واضح رہے کہ شادی کی تصویر سامنے آنے کے بعد یہ قیاس آرئیاں کی جارہی تھیں کہ نیلم منیر نے کسی اماراتی شخص سے شادی کی ہے تاہم اب یہ معلوم ہوا ہے کہ ان کے شوہر کا تعلق پاکستان سے ہی ہے۔

یوٹیوبر یاسر شامی نے دعویٰ کیا تھا کہ نیلم منیر کے شوہر کا نام محمد راشد ہے جو دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں