اشتہار

میری شادی کی اتنی پرواہ کیوں ہے؟ نیلم منیر کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے سوال پر دوٹوک جواب دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ نیلم منیر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ شادی سے متعلق پوچھے گئے سوالات پر تنگ نظر آرہی ہیں۔

صحافی نے شادی سے متعلق نیلم منیر سے سوال کیا تو اداکارہ نے کہا کہ ’آپ لوگوں کو میری شادی کی اتنی پرواہ کیوں ہے؟ مجے کوئی ٹینشن نہیں ہے میں ابھی کام کرنا چاہتی ہوں، ابھی ایسے سوالات نہ کرو۔‘

- Advertisement -

واضح رہے کہ 31 سالہ نیلم منیر کی شادی سے متعلق افواہیں گردش کررہی تھیں جس کی اداکارہ نے تردید کردی تھی۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں نیلم منیر کا کہنا تھا کہ میری شادی کی خبر مداحوں کو اچانک ہی سننے کو ملے گی اور میں شادی سادگی سے کروں گی۔‘

یاد رہے کہ نیلم منیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں ’رابی‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان (اسد)، شجاع اسد (متین)، گل رعنا (پھوپھو)، جاوید شیخ (متین کے والد) ودیگر شامل تھے۔

اس سے قبل نیلم منیر اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’دل موم کا دیا‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں