تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

پی ٹی آئی کو فوج مخالف ثابت کرنے کا گھناؤنہ منصوبہ ناکام، کردار سامنے آگئے

اسلام آباد: کم وبیش دو ماہ قبل اے آر وائی نیوز کی جانب سے آن ایئر کی گئی خبر درست ثابت ہوئی، عمران خان اور پی ٹی آئی کو فوج مخالف ثابت کرنے کے لئے بنایا گیا ن لیگ کا اسٹرٹیجک میڈیا سیل فعال کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کا اسٹرٹیجک میڈیا سیل فعال کردیا گیا ہے، حکومتی میڈیا سیل کا پہلا کام عمران خان اور پی ٹی آئی کو فوج مخالف ثابت کرنا ہے۔

سانحہ لسبیلہ میں شہید اعلیٰ فوجی افسران کی شہادتوں کو لیکر اس میڈیا سیل کے ذریعے پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف منظم مہم شروع کی گئی جبکہ صدر پاکستان کے خلاف بھی فوج کی حالیہ شہادتوں کے بعد منفی پروپیگنڈا شروع کیا گیا۔حکومتی میڈیا سیل سے مسلسل عمران خان کو فوج مخالف سیاستدان ثابت کرنے کا بیانیہ بنایا جارہا ہے، اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے ن لیگ کے اسٹرٹیجک میڈیا سیل نے ایسے اکاؤنٹس بنائے جس سے ظاہرہو وہ پی ٹی آئی سے منسلک ہیں۔

اے آروائی نیوز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ یہ سیل عمران خان کو فوج مخالف سیاستدان کے طور پر پیش کرنے کا کام کرے گا ، اس سیل کیساتھ ساتھ میڈیا کے لوگوں کو خاص طور پر استعمال کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف مسلم لیگ ن کا اسٹریٹجک میڈیا سیل دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

اس سیل میں نجی شعبے سے میڈیا کنسلٹنٹس بھی بھرتی کیے جائیں گے اور اس کام کیلئےمین اسٹریم میڈیا کیساتھ سوشل میڈیا کو بھی استعمال کیا جائے گا۔

یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے اس سے قبل سال دو ہزار پندرہ میں بھی ن لیگ نے اسٹریٹجک میڈیا سیل قائم کیا تھا ، ماضی میں یہ سیل مریم نواز کی زیر نگرانی میں کام کرتا تھا۔

Comments

- Advertisement -
خاور گھمن
خاور گھمن
خاور گھمن بطور بیورو چیف اسلام آباد اے آروائی نیوز سے وابستہ ہیں