نئی دہلی : آسٹریلوی بلے بازوں نے بھارتی لیگ اسپنر کی درگت بنادی، یوزویندر چہل نے ایک میچ کے دوران 89 رنز دیکر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز کھیلی جارہی ہے اور اس سیریز کے آغاز میں ہی آسٹریلوی بلے بازوں نے بھارتی سورماؤں کے ہوش اڑا دئیے۔
ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی لیگ اسپنر یوزویندر چہل نےبھارت کی ہار میں اہم کردار ادا اور 10 اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر 89 رنز دینے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
بھارتی بولر نے ایک میچ میں 89 رنز دیکر خود اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے، اس سے قبل وہ گزشتہ برس جون میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 10 اوور میں 88 رنز دینے کی تاریخ رقم کرچکے ہیں۔