بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

پاکستان اور روس کے درمیان مذاکرات

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور روس کے درمیان وزرا کی سطح پر مذاکرات کل ہوں گے۔ مذاکرات کے آخری روز پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر پر بات ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں گیس کی ٹرانسپورٹیشن کے معاملے پر بھی بات چیت ہو گی۔ مذاکرات میں تیل اور تیل کی مصنوعات کی پاکستان کو درآمد پر مذاکرات ہوں گے۔

پاک روس مذاکرات میں روس کو قرضےکی ادائیگی کے تصفیے پر بات ہو گی۔ باہمی تجارتی ادائیگیوں کے لیے انفرااسٹرکچر کے قیام پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تجارتی تعاون کیلئے پاکستانی حکام کی معلومات پر روسی حکام سے تبادلہ خیال ہو گا۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان پر پابندیاں عائد ہونے سے بچنا ہے۔

مذاکرات کے آخری روز مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کا بھی امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں