تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

‘پاکستان کی سعودی جیلوں میں معمولی جرائم میں قید افراد کی رہائی کیلئے بات چیت، جلد خوشخبری ملے گی’

جدہ : وفاقی وزیر اوورسیزپاکستانی ساجدحسین طوری کا کہنا ہے کہ سعودی جیلوں میں معمولی جرائم میں قید افراد کی رہائی کیلئے بات چیت جاری ہے، انشا اللہ جلد خوشخبری ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اوورسیزپاکستانی ساجد حسین طوری نے جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں مضبوط مذہبی،تاریخی اورثقافتی رشتہ ہے، حکومت اورپاکستانی عوام کو سعودی عرب کیساتھ برادرانہ تعلقات پرفخرہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ سعودی عرب میں23 لاکھ سےزائدپاکستانی موجودہیں، یہ اوورسیز پاکستان کی معیشت میں اہم کرداراداکررہےہیں، اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل حل کرناح کومت کی اولین ترجیح ہے۔

ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ سعودی جیلوں میں معمولی جرائم میں قید افراد کی رہائی کیلئے بات چیت جاری ہے، اعلیٰ سطح پر ہونے والی بات چیت میں انشا اللہ جلد خوشخبری ملےگی۔

انھوں نے کہا کہ کفیلوں کیساتھ معاملات یا شکایات کو قانونی طریقےسےحل کیاجائے گا، معاملے پر سفارتخانہ اور قونصلیٹ میں تعینات افسران کی ڈیوٹی لگائی ہوئی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اوورسیز کےپاٹوں پرقبضہ کی شکایات ملی ہے، وہاں ہم اوورسیز کی شکایات ترجیحی بنیادوں پرحل کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
  • ٹیگز
  • -