اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اگست میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر مذاکرات کا آغاز ہوگا: مشیر تجارت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ فوڈآئٹمز کی برآمدات سے متعلق افغانستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ میں بڑے مسائل ہیں، دوطرفہ تجارت اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر اداروں سے بات چیت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹرمرزامحمدآفریدی کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس ہوا، اس دوران مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کمیٹی کو بریفنگ دی، افغان سے تجارتی تعلقات سمیت دیگر اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیرتجارت کا کہنا تھا کہ اگست میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر مذاکرات کا آغاز ہوگا، تجارت کی بہتری کے لیے ایس او پی میں تبدیلی کی جارہی ہے، ابتدا میں افغانستان اور ایران سے کرونا کے باعث ایس اوپیز کو سخت کیاگیا، جون2021میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا معاہدہ ختم ہورہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ افغان بارڈر کے ایریا میں انڈسٹریل زونز بنائےجائیں، کابل جانے سے پہلے کمیٹی اور وزارت تجارت بیٹھ کربات کرسکتی ہے، ملک میں گزشتہ سال برآمدات میں اضافہ ہوا تھا۔

رزاق داؤد کا کہنا ہے کہ فروری میں برآمدات میں 14فیصدا ضافہ ہوا، 15مارچ تک یہی صورت حال تھی لیکن مارچ کے آخر میں6فیصد کمی ہوئی، اپریل میں برآمدات میں57 اور مئی میں 37 فیصد کمی ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجموعی طور پرگزشتہ مالی سال میں برآمدات میں6.81فیصد کمی ہوئی، جولائی2020 کے پہلے 15دن 3 سے 4 فیصد برآمدات میں کمی آئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں