تازہ ترین

فلپائن: فوجی وردی میں ملبوس افراد نے گورنر کو ہلاک کر دیا

وسطی فلپائن میں نامعلوم مسلح افراد نے قاتلانہ حملہ کر کے گورنر سمیت 6 افراد کو ہلاک کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق فوجی وردی میں ملبوس مسلح افراد نے صوبے نیگروس اورینٹل کے گورنر روئل ڈیگامو کے گھر پر حملہ کیا۔

روئل ڈیگامو گھر کے باہر کچھ لوگوں کے ساتھ بیٹھے گفتگو کر رہے تھے کہ اسی دوران 6 مسلح افراد نے بڑے ہتھیاروں سے ان پر فائرنگ کر دی۔

مقتول گورنر کی اہلیہ نے بتایا کہ شوہر پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک محکمے کے حکام سے کسی معاملے پر مشاورت میں مصروف تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد بھی ہلاک ہوئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں جبکہ سی سی ٹی وی کی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -