پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

نہال ہاشمی کی صحت تسلی بخش ہے: ذرائع پمز اسپتال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:اڈیالہ جیل اسپتال میں نہال ہاشمی کا طبی معائنہ مکمل ہوگیا، ڈاکٹرز نے نہال ہاشمی کی صحت تسلی بخش قراردے دی.

تفصیلات کے مطابق پمز شعبہ امراض‌ قلب کی خصوصی ٹیم نے نہال ہاشمی کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا.

یا رہے کہ توہین عدالت کیس میں سزا پانے والے نہال ہاشمی کی ایک ہی دن میں حالت بگڑ گئی تھی. جیل انتظامیہ نے پمز اسپتال سےنہال ہاشمی کا معائنہ کرنے کی درخواست کی تھی.

اس درخواست پر پمزاسپتال کی دو رکنی خصوصی ٹیم نے نہال ہاشمی کا طبی معائنہ کیا. ٹیم کی سربراہی پمز شعبہ امراض قلب کے ڈاکٹر اختر بندیشہ نے کی.

ذرائع پمز اسپتال کے مطابق نہال ہاشمی کا دل نارمل طور پر کام کر رہا ہے، ن لیگی رہنما کو فقط نزلے اور زکام کی شکایت ہے، ان کی صحت تسلی بخش ہے.

ڈاکٹرز کے مطابق نہال ہاشمی جیل میں ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، البتہ ان کا دل نارمل طور پر کام کر رہا ہے اور موجودہ حالات میں انھیں پمز اسپتال منتقل کرنے کا کوئی امکان نہیں. پمز شعبہ امراض قلب کی خصوصی ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہوچکی ہے.

نوازشریف نے نہال ہاشمی سے ناراضی ختم کردی

دوسری طرف نااہل وزیراعظم نوازشریف نے نہال ہاشمی سے اپنی ناراضی ختم کرتے ہوئے رہنماؤں کو نہال ہاشمی کا ہر ممکن خیال رکھنے کی ہدایت کر دی. خیال رہے کہ نوازشریف نہال ہاشمی کے استعفیٰ نہ دینے پر ناراض تھے.

توہین عدالت کیس : سپریم کورٹ نےنہال ہاشمی کوایک ماہ قید کی سزا سنادی

یاد رہے گذشتہ روز سپریم کورٹ نے دھمکی آمیز تقریر اور توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے نہال ہاشمی کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 5 سال کے لیے نا اہل بھی قرار دیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں