ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

لندن میں مچھلی کے ٹیومر کا آپریشن

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: ویٹرنری ڈاکٹرز نے ایک گولڈ فش ’نیمو‘ کا آپریشن کر کے اسے اس ٹیومر سے نجات دلا دی جو اس کی زندگی کے لیے خطرہ تھا۔

آپریشن کے دوران نیمو کو 45 منٹ کے لیے پانی سے باہر رکھا گیا اور اس دوران اسے سرنج کے ذریعے پانی دیا گیا تاکہ وہ سانس لے سکے۔ نیمو کا ٹیومر اس ہی کے حجم جتنا تھا اور روز بروز بڑھ رہا تھا۔ اس ٹیومر سے نیمو کی زندگی کو شدید خطرہ تھا۔

nemo-1

- Advertisement -

نیمو کو پالنے والا جوڑا جانوروں سے بے حد محبت کرتا ہے اور ان کے گھر میں 3 بلیاں، 2 کتے، ایک کانٹوں والا چوہا اور ایک طوطا بھی موجود ہے۔ جوڑا اپنی مچھلی کے اس تکلیف سے نجات پانے پر بے حد خوش ہے۔

جوڑے کے مطابق نیمو کی عمر 5 سال ہے اور یہ ٹیومر اس کی پیدائش کے ساتھ ہی پیدا ہوا تھا۔ ’ٹیومر اس کے ساتھ ساتھ ہی بڑا ہوتا گیا اور پھر ہم نے اس کے آپریشن کا فیصلہ کیا‘۔

nemo-2

نیمو کا آپریشن کرنے والے ویٹرنری ڈاکٹر سونیا مائلز اور ملی گارڈنر کے مطابق آپریشن کے دوران نیمو کا دل رک گیا تھا اور اس کے ساتھ ہی ہماری بھی دھڑکن رک گئی تھی۔ لیکن چند سیکنڈ میں ہی ہم نے کوشش کر کے اس کی دھڑکن بحال کردی۔

نیمو کے مالک جوڑے کے مطابق آپریشن کے بعد اب نیمو ٹھیک ہے اور تیزی سے صحتیاب ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں