ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

نیپالی کرکٹر کو ملتان کا سوہن حلوہ پسند آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیپال کے کرکٹر پرتیش کو ملتان کا سوہن حلوہ پسند آگیا۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے نیپال کے کھلاڑی پرتیش کو ملتانی حلوہ پیش کیا جس کی ویڈیو پی سی کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

فہیم نے پرتیش کو حلوہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملتانی حلوہ اس شہر کی خاص سوغات ہے۔

نیپالی کھلاڑی حلوہ کھا کر خوش ہوئے اور کہنے لگے کہ حلوہ واقعی بہت مزے کا ہے اس کا ذائقہ الگ ہے۔

نیپالی کرکٹر نے فہیم سے کہا کبھی موقع ملا تو نیپال کے کھانے آپ کو کھلائیں گے۔

پرتیش نے فہیم اشرف سے بھی حلوہ کھانے کو کہا جس کے بعد انہوں نے بھی حلوے کا لطف اٹھایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں