جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

نیپال میں طیارہ اچانک لا پتا ہو گیا، بھارتی، جاپانی شہری سوار

اشتہار

حیرت انگیز

کٹھمنڈو: نیپال کا ایک طیارہ جس میں 22 افراد سوار تھے، اڑان بھرنے کے بعد لا پتا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو نیپال میں تارا ایئر کا دو انجن والا ایک طیارہ اچانک لا پتا ہو گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ طیارے نے صبح 9 بجکر 55 منٹ پر اڑان بھری جس کے بعد اس سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

طیارے میں 4 بھارتیوں اور 3 جاپانیوں سمیت 22 مسافر سوار تھے، یہ طیارہ نیپال کے شہر پوکھرا سے جوم سوم جا رہا تھا۔

چیف ڈسٹرکٹ آفیسر نیترا پرساد شرما نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے کو موستانگ ضلع کے جومسوم کے آسمان پر دیکھا گیا، لیکن پھر طیارہ دھولاگیری پہاڑ کی طرف مُڑ گیا، اور طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

نیپال کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ موستانگ اور پوکھرا سے دو نجی ہیلی کاپٹر حاصل کر کے لا پتا طیارے کی تلاش کی جا رہی ہے، نیپال آرمی کے ہیلی کاپٹر کو بھی تلاش آپریشن کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں