بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

ایشیا کپ کیلیے نیپال کی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ 30 اگست سے شروع ہو رہا ہے دو مراحل میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں شرکت کے لیے نیپال کی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ 30 اگست سے شروع ہوگا دو مراحل میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے چار میچز پاکستان جب کہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھیلیں جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ملتان میں میزبان پاکستان اور نیپال کے درمیان ہوگا۔

نیپال کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کی تیاری پاکستان میں کرنے کے لیے پی سی بی کو درخواست کی تھی جس کے بعد اب وہ ایونٹ میں شرکت کے لیے ایک ہفتہ قبل پاکستان آ رہی ہے اور کل صبح روہت پوڈیل کی قیادت میں کراچی پہنچے گی۔

باسط علی نے ایشیا کپ سے قبل بھارتی ٹیم کی بڑی کمزوری آشکار کر دی

مہمان ٹیم 24 اور 25 اگست کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جب کہ 26 اگست کو کراچی جمخانہ میں پریکٹس میں حصہ لے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں