اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

پٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد عوام کا ایک اور امتحان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، بجلی صارفین پر چوبیس ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اور یہ اضافہ دسمبرکےبلوں میں لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی ماری عوام کے ایک اورامتحان ، یشنل الیکٹرک پاور ریگولیرٹی اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے بیاسی پیسے کے اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹ منٹ کی مدمیں کیا گیا اور یہ اضافہ دسمبرکےبلوں میں لیا جائےگا، تین سےکم یونٹ استعمال کرنےوالے،زرعی صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پراطلاق نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

نیپرا نے ریزیڈیول فیول کے زائد استعمال کا جواز مانگتے ہوئے چوون پیسے کے مزید اضافے کے فیصلے کی منظوری مؤخرکردی ، نیپرا نے پندرہ روز میں ریزیڈیول فیول کے زائد استعمال کا ڈیٹا مانگا ہے۔

مزید  پڑھیں:  بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا تھا ، اضافہ ایک ماہ کے لئے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، جس سے صارفین پر 22 ارب 60 کروڑ کا بوجھ پڑا۔

بعد ازاں اسی دن اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ایکنک اجلاس میں بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر ، تیس پیسے فی یونٹ اضافے کی منطوری دی گئی تھی۔

اس سے قبل ستمبر میں بھی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے اٹھہترپیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی منظوری دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں