تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بُری خبر: بجلی کے فی یونٹ میں ہوشربا اضافے کا امکان

اسلام آباد: مہنگائی سے ستائی عوام ابھی پیٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافے پر سنبھلی نہ تھی کہ نیپرا نے بُری خبر سنادی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بجلی 6 روپے 10 پیسے مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، پاور ڈویژن نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے، نیپرا (سی پی پی اے )کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے کے مطابق جنوری میں ہائیڈل سے 5.83 فیصد اور کوئلے سے 33.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ ڈیزل سے 6.73 فیصد اور فرنس آئل سے 14.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مقامی گیس سے 14.37 فیصد اور ایل این جی سے 7.12 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اسی طرح جوہری ایندھن سے 14.37 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ہوا سے 2.22 فیصد اور بگاس سے 1.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پیٹرول کی قیمت 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 9 روپے43 پیسے کا اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 114 روپے 54 پیسے سے بڑھ کر 123 روپے 97 پیسے ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -