بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2روپے88 پیسے کمی کی منظوری دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:‌ نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوروپے اٹھاسی پیسے کمی کی منظوری دیدی ہے ۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی ستمبر کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی ہے، صارفین کو چوبیس ارب انتالیس کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا ۔ کے الیکٹر ک اور تین سو یونٹ سے کم استعمال کرنیوالے صارفین پر کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اس سے قبل نیپرا نے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی، نیپرا کے مطابق اگست کے مہینے میں بجلی کی فی یونٹ کی پیداواری لاگت 4.05 روپے رہی جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 10 ارب 22 کروڑ یونٹ فروخت کی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں