کراچی : شہر قائد میں 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور خراب ڈسٹری بیوشن نظام کے سبب نیپرا نے ’کے الیکڑک‘ پر جرمانہ عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے کے الیکڑک کو خراب کارکردگی اور درست طریقے سے بجلی کی ترسیل نہ کرنے پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سنہ 2017 میں ماہ رمضان المبارک کے دوران سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی فراہمی بلا تعطل پابند بنانے کی ہدایت جاری گئی تھی، تاہم کے الیکڑک کی خراب کارکردگی اس حکم نامے پرعمل درآمد کی راہ میں رکاوٹ بن گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’کے الیکڑک‘ کو شہر قائد میں چودہ سے پندرہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور کمزور ڈسٹریبیوشن نظام کے سبب مذکورہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
نیپرا کی ٹیم نے گذشتہ برس یکم جون سے 5 جون تک کے الیکڑک کے ترسیلی نظام اور پیداواری نظام کا معائنہ لوڈ شیڈنگ کے اسباب جاننے کے لیے کیا گیا تھا اورجواب بھی طلب کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی اپنی مفصل رپورٹ جمع کروائی، جس میں کے الیکڑک کے خلاف قانونی کارروائی اورشوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن کے الیکڑک اپنے اوپرلگائے گئے الزامات کا کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہی تھی۔
اتھارٹی کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ کی مسلسل نامناسب مرمت کی گئی جس کے باعث بن قاسم پاورپلانٹ بند ہوتا رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام وجوہات کی بنا پرنیپرا نے ’کے الیکٹرک‘ پرپچاس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔