اشتہار

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے تشویشناک خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی، صارفین کو جنوری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیشن اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4.12 روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے ،جس میں کہا ہے کہ اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، بجلی صارفین کوجنوری کےبلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

- Advertisement -

نوٹیفیکشن میں کہنا تھا کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

اس سے قبل نگراں حکومت کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کے یکساں نرخ برقرار رکھنے کے لیے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 1.72 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ جنوری سے مارچ 2023 تک ایڈجسٹمنٹ کی مدت کے تحت 1.25 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی، اس کے ساتھ اکتوبر سے دسمبر 2022 تک کی ایڈجسٹمنٹ کی مدت کے لیے 0.47 روپے فی یونٹ کی منظوری دی گئی۔

کراچی کے بجلی صارفین کو جنوری سے مارچ 2024 کے بلوں کے اضافی چارجز ادا کرنے ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں