تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بجلی پھر مہنگی ، اضافی وصولی نومبر کے بل میں کی جائے گی

اسلام آباد : نیپرا نے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ، قیمت بڑھنے سے صارفین پر5ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا جبکہ صارفین سے اضافی وصولی نومبر کے بل میں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی میں پسے عوام پر بجلی بم گرادیا گیا ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔

نیپرا نے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا، بجلی کی قیمت بڑھنے سے صارفین پر5ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صارفین سے اضافی وصولی نومبر کے بل میں کی جائے گی، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے جی نے 98 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30 ستمبر کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، جس کے بعد اتھارٹی نے گزشتہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 404 ملین روپے اور پلانٹس کو آر ایف او/ایچ ایس ڈی پر چلانے کی مد میں 6.6 بلین روپے مشروط طور پر روک لیے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت3روپے68پیسےفی یونٹ رہی جبکہ اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت 3روپے20 پیسےفی یونٹ تھی۔

Comments

- Advertisement -