اشتہار

کے الیکٹرک صارفین پر بجلی بم گرادیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ستائے کراچی کے باسیوں پر ایک بار پھر بجلی کا بم گرادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا اعلامیہ میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک نے 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کیا گیا اور شواہد کی بنیاد پر 3روپے 93 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : کے الیکٹرک صارفین کے لیے بڑا جھٹکا

نیپرا اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ مارچ کے فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، بجلی کی حالیہ قیمتوں کا اطلاق صرف مئی کے بلوں پر ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک نے دوسری بار اضافہ کیا ہے، اس سے قبل نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔

مذکورہ اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاتھا ، جس سے کراچی کے شہریوں پر 5 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں