تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نیپرا نے کے الیکٹرک کیخلاف نوٹس لے لیا

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے شہر قائد میں بجلی فراہم کرنے کی ذمہ دار کمپنی کے الیکٹرک کی جانب سے اوورلوڈشیڈنگ اور دیگر عوامی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری علامیہ کے مطابق اتھارٹی نے کراچی میں اوورلوڈ شیڈنگ کے اصل حقائق جاننے کے لئے جمعہ کو عوامی سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے تمام اسٹیک ہولڈرز اور عوام الناس عوامی سماعت کا حصہ بن سکتے ہیں، تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور عوام الناس ویڈیو لنک کے ذریعے عوامی سماعت میں کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر اپنے خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں۔

کے الیکٹرک کی جانب سے شہرقائد میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، وفاق کی جانب سے 800 میگا واٹ کے باوجود لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوسکی۔

لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں صارفین کو لوڈ شیڈنگ کے ایس ایم ایس بھیجے جارہے ہیں اور بجلی غائب کی جارہی ہے، شہر میں موسم بہتر اور ڈیمانڈ کم ہونے کے باجود لوڈ شیڈنگ برقرار ہے۔

پی ایس او ایس ایس جی سی کے مطابق مطلوبہ مقدار سے زائد ایندھن فراہم کیا جارہا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے تک پہنچ گیا۔ کےالیکٹرک کے بن قاسم کے 2یونٹ بند اور دیگر یونٹ بھی کم پیداوار دے رہے ہیں، 700 میگاواٹ بجلی کی کمی لوڈ شیڈنگ سے پوری کی جارہی ہے۔

شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ 8گھنٹے صنعتیں بند ہونے کے بعد کے الیکٹرک کو بجلی کی کمی کیوں ہو رہی ہے؟

Comments

- Advertisement -