جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

نیتن یاہو اپنے وزیر دفاع کو برطرف کرنے پر غور کر رہے ہیں، مگر کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو یوو گیلنٹ کو وزیر دفاع کے عہدے سے برطرف کر کے ان کی جگہ نیشنل یونٹی پارٹی کے چیئرمین گیڈون سعر کو تعینات کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ کے درمیان لبنان میں جارحانہ کارروائی کے علاوہ دیگر چیزوں پر بھی اختلافات موجود ہیں۔

- Advertisement -

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گیلنٹ اس وقت لبنان پر ایک بڑے حملے کے خلاف ہیں، تاہم دوسری طرف نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ متبادل کے بارے میں اطلاعات ’’غلط‘‘ ہیں۔

ہمیں نقصان پہنچانے والے غزہ کو دیکھ لیں، نیتن یاہو کی دھمکی

قبل ازیں گیڈون سعر نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا تھا کہ وہ نیتن یاہو کی زیر قیادت اتحاد میں واپس آنے کے لیے کوئی معاہدہ قبول کرنے جا رہے ہیں۔

ادھر انتہا پسند وزیر بن گویر نے X پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ مہینوں سے یوو گیلنٹ کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس پر فوری طور پر عمل کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں