تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسرائیلی وزیراعظم کی ہرزا سرائی، غزہ میں مزید حملوں کا حکم

غزہ: فلسطین میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جارحیت اور وحشیانہ ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر مزید حملوں کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں قابض صیہونی فورسز نے بربریت کی انتہا کررکھی ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے نہتے فلسطینیوں پر مزید حملوں کا حکم دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں تباہ کن حملے جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے غزہ کی پٹی کے گرد ٹینکوں، توپ خانے اور پیادہ فوج کی مزید نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسرائیلی حکام نے غزہ پٹی کے اطراف گزرگاہوں کو بھی بند کررکھا ہے جس کے باعث بھوک افلاس کے شکار فلسطینیوں تک خوراک تک رسائی میں بھی مشکلات ہیں۔

دریں اثنا قابض فوج نے علاقے میں سخت کارروائی شروع کررکھی ہے، مختلف علاقوں میں معصول شہریوں کو گرفتار کرکے عقوبت خانوں میں بند کیا جارہا ہے۔

حالیہ فضائی حملوں میں ایک حاملہ خاتون اپنے شیرخوار بچے کے ساتھ شہید ہوگئی، علاوہ ازیں اسی حملے میں چار افراد بھی شہید اور درجنوں شدید زخمی ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ کا پہلا قدم مسئلہ فلسطین ہونا چاہیے،کویتی اسپیکر

یاد رہے کہ اپریل کے اواخر میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ظالم فوجیوں کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کی پٹی میں واقع اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی گئی تاہم اسرائیل کی فضائی کارروائی کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

دوسری جانب کویتی اسپیکر نے صیہونی ریاست اسرائیل کی دہشتگردی پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل کو عالمی پارلیمان سے بے دخل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -