اشتہار

’دی کراؤن‘ میں ہمایوں سعید کی پہلی جھلک سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی شاہی خاندان پر بننے والی نیٹ فلکس سیریز ’دی کراؤن‘ میں سپر اسٹار ہمایوں سعید کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

معروف اداکار ہمایوں سعید نیٹ فلکس سیریز میں شہزادی ڈیانا کے قریبی دوست ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کا سیزن فائیو 9 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہمایوں سعید نے اپنے کردار کی تصویر شیئر کی اور ’آخرکار‘ لکھا۔

- Advertisement -

ہمایوں کے کردار کی تصویر شیئر ہوتے ہی ساتھی اداکاروں عائزہ خان، منشا پاشا، عاصم اظہر ودیگر مداحوں پسند کیا اور لکھا کہ ’دی کراؤن‘ کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔

اس سے قبل فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی آسٹریلوی اداکارہ الزبتھ دیبیکی نے ہمایوں سعید کی اداکاری کی تعریف کی تھی۔

آسٹریلوی اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں ہمایوں سعید کے ساتھ فلم کر کے خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہوں کیونکہ انہوں نے اپنا کام بھرپور انداز سے کیا‘۔

الزبتھ کا کہنا تھا کہ ’آپ کو انداز نہیں ہے کہ ہمایوں سعید جیسے باصلاحیت اداکار کے ساتھ کام کر کے میرے اندر کتنا نکھار اور احساس پیدا ہوا، جب آپ فلم دیکھیں گے تو اس کا بخوبی اندازہ ہوجائے گا‘۔

انہوں نے ہمایوں سعید کے کردار کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر بس اتنا بتایا کہ وہ ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کررہے ہیں اور میں اس سے زیادہ کچھ نہیں بتا سکتی۔

واضح رہے کہ 90 کی دہائی میں شاہی خاندانوں کی زندگی کے بارے میں آنے والے سیزن میں نئی کاسٹ نظر آئے گی۔

دی کراؤن میں جو اولیویا کولمبین ملکہ البزتھ دوم کا کردار نبھائیں گی جبکہ جوناتھن پرائس ان کے شوہر شہزادہ فلپ کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں