جمعہ, دسمبر 20, 2024
اشتہار

نیدر لینڈ کے کرکٹر نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیدر لینڈ کے بولر باس ڈی لیڈے نے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی بدترین بولنگ کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ون ڈے ورلڈ کپ میں گزشتہ روز دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں نیدر لینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم اسی میچ میں ڈچ بولر باس ڈی لیڈے نے صرف ورلڈ کپ ہی نہیں بلکہ ون ڈے کرکٹ کی 52 سالہ تاریخ کا بدترین بولنگ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

آسٹریلیا نے نیدر لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 400 رنز بنائے۔ ڈچ بولر باس ڈی لیڈے سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے جن کے کوٹے کے 10 اوورز میں کینگروز نے 115 رنز سمیٹے۔

- Advertisement -

لیڈے نے گرچہ دو وکٹیں بھی حاصل لیں لیکن وہ اس بولنگ فیگرز کے ساتھ وہ نہ صرف ورلڈ کپ بلکہ اب تک ون ڈے کی 52 سالہ تاریخ کے مہنگے ترین بالر بن گئے۔

اس سے قبل ون ڈے کرکٹ میں سب سے بدترین بولنگ کا ریکارڈ آسٹریلیا کے مک لیوس کا تھا جنہوں نے 2006 میں جنوبی افریقا کیخلاف 113 رنز کھائے تھے اور کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔

رواں ورلڈ کپ میں ہی آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے نیوزی لینڈ کے خلاف بغیر کوئی وکٹ لیے 133 رنز کی پٹائی برداشت کی جب کہ مخالف بیٹرز کو رنز فیاضی سے لٹانے میں پاکستان کے وہاب ریاض چوتھے اور افغانستان کے راشد خان پانچویں نمبر پر ہیں جنہوں نے 10 اوورز کے کوٹے میں 110 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لے پائے۔

 

وہاب ریاض نے یہ منفی کارنامہ 2016 میں انگلینڈ کیخلاف میچ میں انجام دیا تھا جب وہ 110 رنز دے کر بھی ایک بیٹر کو بھی پویلین بھیجنے میں ناکام رہے تھے جب کہ 2019 میں انگلینڈ کیخلاف راشد خان نے 110 رنز کھائے تھے اور کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں