جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ٹائیگر شیروف نئے گانے پر تنقید کا نشانہ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سینئر اداکار جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف اپنے نئے گانے ’پوری گل بات‘ پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔

بھارتی اداکار ٹائیگر شیروف کا مونی رائے کے ساتھ گانا ’پوری گل بات‘ رواں ہفتے ریلیز کیا گیا جو کورین گانے ’پیچز‘ کا چربہ نکلا، گانے پر صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹائیگر شیروف کے گانے اور جنوبی کورین بینڈ ایگزو کے گانے کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بھارتی اداکار اسی طرح سے رقص کررہے ہیں۔

یوٹیوب پر ٹائیگرو شیروف اور مونی رائے کے گانے کو ابتدا میں کافی مقبولیت ملی تاہم جلد ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

صارفین کے کورین گانے ’پیچز‘ اور ’پوری گل بات‘ کے درمیان متعدد مرتبہ مماثلت دیکھی، ٹائیگر شیروف کے گانے میں ناصرف اسٹیپس کاپی کیے گئے بلکہ گانے کی دھن بھی کورین گانے سے چرائی گئی۔

ایک صارف نے ٹائیگر شیروف اور مونی رائے کے گانے پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک چیز پرستار بننا اور دوسری چیز اسے کاپی کرنا۔‘

کچھ صارفین نے پوری گل بات اور کورین گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ردعمل بھی دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں