ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

نیٹ ورک بند نہ ہوتے تو آج 2 کروڑ سے زائد ووٹرزکو معلومات ملتیں!

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے 8300 سروس سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے ہیں، عوام کو انتخابات والے دن سروس کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر نیٹ ورک بند نہ ہوتے تو صرف آج یعنی الیکشن والے دن 2 کروڑ سے زائد ووٹرزکو معلومات دی جاتیں۔ تاہم 8 فروری کو ملک بھر میں لوگوں کو نیٹ ورک کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

موبائل سروس بند ہونے سے پہلے 2 کروڑ ووٹرز نے 8300 سے معلومات حاصل کیں۔ صرف گزشتہ روز 80 لاکھ سے زائد ووٹرز کو تفصیلات دی گئیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ عام انتخابات کے پول ڈے پر 2 کروڑ ووٹرز نے 8300 سرروس سے استفادہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ایک پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر نگراں وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ سے موبائل فون اور انٹرنیٹ کی بندش پر سوال کیا گیا تھا۔

موبائل فون اور انٹرنیٹ کی بندش کے سوال پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ دیکھیں مجھے نہیں پتا لوگوں کو کیا مشکلات ہیں، لیکن آپ جانتے ہیں ملک میں دہشت گردی کی لہر ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں سے اطلاعات موصول ہوئیں کہ چھ گھنٹے گزرنے کے باوجود پولنگ کا عمل شروع نہیں ہو سکا تھا موبائل اور نیٹ کی بندش کی وجہ سے صورت حال سے آگاہی بھی ممکن نہیں ہو پا رہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں