ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

میرے گمان میں بھی نہیں تھا نگران وزیراعظم بن جاؤں گا، انوار الحق کاکڑ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ میرے گمان میں بھی نہیں تھا نگران وزیراعظم بن جاؤں گا، مجھے اہم ذمہ داری دی گئی ہے اور پوری کوشش ہے اپنی اہم ذمہ داری بخوبی انجام دوں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گیے انٹرویو میں بتایا کہ میرے گمان میں بھی نہیں تھا نگران وزیراعظم بن جاؤں گا، دوستوں میں مذاق کی حد تک ایسی باتیں ہوتی تھیں، عہدے کی خوشی اپنی جگہ لیکن منصب کا دباؤ بھی ہوتا ہے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے نگران وزیراعظم کا نام دینے سے 2،3دن پہلےرابطہ کیا، شہبازشریف کا مجھ سے رابطہ باعث حیرت تھا، شہباز شریف نے پیغام دیا، اہم ذمے داری کے لیے ذہنی طور پرتیار رہیں۔

- Advertisement -

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ مجھےاہم ذمہ داری دی گئی ہے اور پوری کوشش ہےاپنی اہم ذمہ داری بخوبی انجام دوں، منصب کےپہلے دن کےبعدہی واپس جانے کی ذہنی تیاری کرلی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نےاپنی ذات کو منصب کے مقصد تک محدود رکھا ہے، الیکشن کی ذمہ داری کےبعدایک گھڑی بھی وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں