ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

میری کبھی بھی کپتان بننے کی خواہش نہیں تھی، بین اسٹوکس

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں دھول چٹانے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کہ انھوں نے کبھی بھی ایک لیڈر بننے کی خواہش نہیں کی تھی۔

حیدرآباد ٹیسٹ سے پہلے انھوں نے ایک خصوصی انٹرویو دیا تھا جس میں انگلش قائد نے باز بال، قیادت اور ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ ساتھ برینڈن میک کولم، اسٹیفن فلیمنگ اور ایم ایس دھونی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ کپتانی وہ چیز ہے جس کے بارے میں میں نے کبھی کوئی خواہش نہیں کی تھی اور نہ ہی زیادہ سوچا تھا۔ چھوٹے لیول یا کسی اور سطح پر میرے پاس کبھی بھی کپتانی کا زیادہ تجربہ نہیں رہا۔

- Advertisement -

قائد انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب میں ڈرہم اکیڈمی میں تھا تو اس دوران میں نے تھوڑی بہت کپتانی کی تھی۔

انھوں نے کہا کہ جب انگلینڈ کی کپتانی کا موقع خود میرے پاس آیا تو یہ ایسی چیز تھی جسے میں رد نہیں کر سکتا تھا۔ میں نے اس کردار میں واقعی لطف اٹھایا ہے۔

بین اسٹوکس نے کہا کہمجھے ہر وہ چیز بھی پسند ہے جو کپتانی کے ساتھ ملی جیسے کہ لوگوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری چاہے وہ میدان میں ہو یا میدان سے باہر ہو۔

انھوں نے کہا کہ آپ کو بہت سے لوگ ملتے ہیں اور ہر کوئی ایک جیسا نہیں ہوتا۔ کپتانی نے مجھے ایک شخص کے طور پر میچور ہونے میں مدد دی ہے۔

’باز بال‘ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ یہ ایک اصطلاح ہے جو میڈیا نے بنائی ہے۔ ہم نے پچھلے دو سالوں میں جو کیا اور جس طرح کی کرکٹ کھیلی اس وجہ سے یہ اصطلاح سامنے آئی۔

انھوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہم اس لفظ کو پسند بھی کریں، تاہم جب بھی یہ لفظ سامنے آتا ہے تو ہم صرف یہ بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ انگلینڈ اس طرح ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں