اسلام آباد: نیب قانون میں نئی ترامیم سے سابق چیئرمین کے دور میں قائم کئی کیسز مکمل یا جُزوی ختم ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کے قانون میں نئی ترامیم کے بعد امکان ہے کہ سابق چیئرمین نیب کے دور میں قائم کئی کیسز مکمل یا جُزوی طور پر ختم ہو جائیں گے۔
نئی ترامیم سے جعلی اکاؤنٹس کے 14 ریفرنسز، 13 انکوائریوں، اور 18 انویسٹیگیشن پر اثر پڑے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے مطابق جس علاقے کا جرم ہوگا کیس بھی وہیں چل سکے گا، یعنی سندھ میں لگے الزامات کا نیب راولپنڈی میں ٹرائل جاری رہنا ممکن نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین کے دور میں قائم کمزور کیسز واپس بھی لیے جا سکیں گے۔