تازہ ترین

نئے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد : نئے اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور پنجاب، کےپی انتخابات کیس میں پیش ہونے کے لئے سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نئےاٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

اس موقع پر اٹارنی جنرل سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا آج پنجاب اور کےپی انتخابات کیس میں پیش ہوں گے ، جس پر اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے بتایا کہ جی آج انتخابات کیس میں عدالت میں پیش ہوں گا۔

صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا سپریم کورٹ کے 5رکنی بینچ پر کوئی اعتراض اٹھائیں گے ؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں پیش ہو کردیکھتے ہیں۔

گذشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا تھا اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منصور عثمان کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی تھی۔

صدر نے استعفے کی منظوری و تعیناتی آرٹیکل 100 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -