تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کویت میں نئی پابندی عائد

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت میں 27 جون سے نئی پابندی کا اطلاق ہونے جارہا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 27 جون تک کورونا ویکسین نہ لگوانے والے مندجہ ذیل زمروں والے مراکز میں داخل نہیں ہوسکیں گے جن میں کمپلیکس، ریستوران، کیفے، صالون اور کلبز بھی شامل ہیں۔

وہ مراکز جہاں ویکسین نہ لگوانے والے داخل نہیں ہوسکیں گے

1) ریستوراں اور کیفے کے ہال

2) ہیلتھ کلب

3) صالون و پارلرز وغیرہ

4) چھے ہزار مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے والے بڑے تجارتی کمپلیکس

کویتی حکومت کی نظر میں ‘کوروناویکسینیشن’ کی تعریف کچھ یوں ہوگی کہ وہ لوگ جو ویکسین کی دو خوراکیں لے چکے ہیں۔ یا وہ افراد جنہوں نے ویکسین کی ایک خوراک وصول کی اور 14 دن سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا ہو۔ اس کے علاوہ وہ افراد جنہیں کرونا وائرس سے شفایاب ہوئے 90 دن سے زیادہ نہیں ہوئے ہوں۔

خیال رہے کہ وہ افراد جو صحت کی وجوہ کی بناء پر ویکسی نیشن سے مستثنیٰ ہیں وہ بھی مذکورہ بالا مراکز میں داخل ہوسکیں گے ان پر نئی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -