جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

بگاٹی نے دوسری مہنگی ترین کار متعارف کرا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کاریں بنانے والی معروف فرانسیسی کمپنی بگاٹی نے نئی ہائپر کار متعارف کرا دی۔

یہ نئی ہائپر کار 62 کروڑ روپے مالیت کی ہے، اس کار کی خاص بات یہ ہے کہ اسے روزہ مرہ استعمال کے ساتھ گرینڈ ٹورز کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

اس میں 1584 ہارس پاور کا انجن نصب ہے، جب کہ کار 490 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر دوڑے گی، یہ بوگاٹی کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی دوسری مہنگی ترین کار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پہلی بار کروشیا کی ریماک کمپنی نے کم ترین وقت میں رفتار میں تیز ترین اضافے کی حامل الیکٹرک کار لانچ کی تھی، جس کی قیمت 38 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

مہنگی ترین گاڑیاں لیمبر گینی، بگاٹی اب صرف ایک سکے میں

جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ گاڑی 9.3 سیکنڈز میں 186 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے، کمپنی کا دعوٰی ہے کہ کروشیا میں تیار کردہ یہ ناویرا 150 نامی الیکٹرک کار دنیا کی مشہور گاڑی بگاٹی سے زیادہ کھلی اور آرام دہ ہے۔

اس الیکٹرک کار میں 4 موٹرز نصب ہیں، جن کی مجموعی قوت 1914 ہارس پاور ہے، گاڑی 340 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک چل سکتی ہے، اس میں ایک اعشاریہ چار میگا واٹ کی بیٹری نصب ہے جو صرف 19 منٹ میں 80 فیصد تک چارج ہو سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں