جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پنجاب میں کروناوائرس کے نئے کیسز سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ترجمان ہیلتھ کیئر پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان ہیلتھ کیئر کے مطابق نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پنجاب میں کرونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 90444 ہوگئی، صوبے میں کرونا سے 7 مزید اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 2090 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں اب تک656104ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 66021 ہوگئی۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومت پنجاب نے4 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پنجاب کے 4 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

نوٹیفکیشن کے مطابق سیالکوٹ، واہ کینٹ، گجرات اور گوجرنوالہ کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، جن علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا ان میں سیالکوٹ میں کلاں لدھڑ، غازی پور، واہ کینٹ میں وارڈ3اور8اور یو سی سرائے کالا شامل ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 40 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق نئے اور مہلک کرونا وائرس سے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں سے 36 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج تھے جب کہ 4 کا انتقال اسپتال سے باہر ہوا ہے۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں