بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

حکومت کا نئے چیئرمین نیب کے لیے 2 اہم شخصیات کے ناموں پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین نیب کے لیے 2 اہم شخصیات کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذاتی وجوہ پر آفتاب سلطان کے چیئرمین نیب کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد حکومت نئے چیئرمین کے لیے مختلف ناموں پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت حکومت کے زیر غور ناموں میں سابق بیوروکریٹس عرفان الہٰی اور اعظم سلیمان کے نام شامل ہیں، جن پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ بھی مشاورت کی جائے گی۔

وزیراعظم نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کرلیا

عرفان الہٰی سابق وفاقی سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی سمیت کئی اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں، جب کہ اعظم سلیمان سابق چیف سیکریٹری، سابق سیکریٹری داخلہ سمیت اہم عہدوں پر فائض رہے ہیں۔

چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ کیوں دیا ؟ وجوہات سامنے آگئی

اعظم سلیمان اس وقت صوبائی محتسب پنجاب کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اتحادی جماعتوں سے مشورہ کر کے نام فائنل کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں