آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا، انھوں نے کہا کہ ملکی فوجی تاریخ میں نیا باب رقم ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منی نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال راولپنڈی کے دورے میں آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فرداً فرداً زخمیوں سے ملاقات کی۔
آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی
آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمعمولی بہادری، ثابت قدمی کی تعریف کی، انھوں نے کہا کہ شہریوں جوانوں کی بہادری اور قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہیں
انھوں نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کیساتھ ہے اور بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ پُرعزم یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے، کوئی بھی دشمن پاکستان کی مسلح افواج کےعزم کو ختم نہیں کرسکتا۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دشمن کی کوئی سازش مسلح افواج کے جذبے کو کم نہیں کرسکتی، معرکہ حق اور بنیان مرصوص میں ہر پاکستانی کا جذبہ قابل تعریف رہا۔
13 لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی، آرمی چیف