تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ فیصلہ آج ہوگا

لاہور : پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب آج کیا جائے گا ، چوہدری پرویزالٰہی اور حمزہ شہباز میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے چناؤ کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

پی ٹی آئی او ر ق لیگ کے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویزالہٰی ہیں جبکہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادیوں کے امیدوارحمزہ شہباز ہوں گے، دونوں امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

ڈپٹی اسپیکر پریذائڈنگ آفیسر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے، قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ایک سو چھیاسی ارکان اسمبلی کے ووٹ درکار ہوں گے،ووٹ پورے نہ ملنے پر قائدایوان کےانتخاب کا معاملہ رن آف الیکشن پرجائے گا۔

اس موقع پر ڈی سی لاہور نے اسمبلی کے گرد پانچ سو میٹر میٹر کے احاطے میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی ہے۔

خیال رہے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے جیت کے دعوے کئے جارہے ہیں ، چوہدری پرویزالٰہی کی جانب سے 189ارکان کی حمایت اور حمزہ شہباز کا 200 سے زائد ارکان کی حمایت کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کا ایوان 371ارکان پر مشتمل ہے ،ایوان میں تحریک انصاف کے سب سے زیادہ 183 ارکان اور مسلم لیگ ق کے 10 ارکان ہیں۔

ترین گروپ کے 14 اراکین اور علیم گروپ کے 4 اراکین نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ اسد کھوکھر گروپ کے 2 ارکان بھی حمزہ شہباز کے ہم قدم ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض ارکان کی کل تعداد 24 ہے جبکہ ن لیگ کے 5 میں سے 3 منحرف ارکان چوہدری پرویز الٰہی کے ہم آواز ہے۔

یاد رہے چندروزقبل حمزہ شہباز نجی ہوٹل میں علامتی اجلاس میں 200 ارکان شو کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -