منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نئی آنے والی حکومت کو 25ارب ڈالر کا قرضہ اتارنا ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نواز حکومت نے آئندہ آنے والی حکومت کو تحفہ دینی کی تیاری کرلی ، نئی حکومت کو پانچ سال میں پچیس ارب ڈالر کے قرضے واپس کرنے ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق نواز حکومت نے قرض پر قرض لینےکا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ ساڑھے چارسال میں ن لیگ نے غیر ملکی قرضوں میں چالیس ارب ڈالر کا اضافہ کیا ہے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں حکومت نے دو ارب نوے کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا ہے۔

سال 2018 میں بننے والی نئی حکومت کو مجموعی طور پر پچیس ارب ڈالر کے قرضے اتار نے ہونگے۔

قرضوں کی واپسی کے حکومتی شیڈول کے مطابق پہلے سال چار ارب چھپن کروڑ ڈالر ، دوسرے سال چار ارب چھیاسی کروڑ ڈالر ، تیسرے سال چھ ارب تریپن کروڑڈالر ،چوتھےسال تین ارب نوےکروڑ ڈالر جبکہ پانچویں سال پانچ ارب پندرہ کروڑ ڈالر ادا کرنے ہونگے۔

رواں مالی سال میں بھی حکومت کو پانچ ارب اسی کروڑ ڈالر قرض اتارنا ہے، جس میں سےدو ارب چالیس کروڑ ڈالر ادا کئے جاچکے ہیں۔


 نواز لیگ کی حکومت میں ملک پر قرضوں کے بوجھ میں 35 فیصد کا ہوش ربا اضافہ


واضح رہے کہ نواز لیگ کے موجودہ دورے حکومت میں ملک پر قرضوں کے بوجھ میں پینتیس فیصد کا ہوش ربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ملک کا مجموعی قرضہ 18 کھرب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں