تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مسافروں کیلیے نئی شرط عائد، نوٹیفکیشن جاری

سول ایوی ایشن نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کےلئےنیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

بیرون ملک جانے والے مسافر کو امیگریشن کےلئے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا۔ مسافر کو امیگریشن کےلئے ایف آئی اےکو کورونا رپورٹ دکھانا ہوگی۔

انٹرنیشنل پرواز کے مسافر کو پی سی آر ٹیسٹ کی دو عدد فوٹو کاپی ایف آئی اے امیگریشن کے حوالے کرنا ہوں گی۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر کے ایئرلائنز اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا ہے۔

ٹریول ایجنسیوں اور ایئرلائنز نے نئی شرط سے متعلق مسافروں کو آگاہی پیغامات بھیجنا شروع کر دیے ہیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں