تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

خلیجی ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کیلیے نئی شرائط ‏

سعودی عرب نے خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے عمرہ پروگرام کی شرائط کا اعلان کر دیا۔

رکن ممالک کے شہریوں کو ‘محفوظ’ کی شرائط پر پورا اترنے پر ہی عمرہ پرمٹ جاری کیا جائے گا ‏اور طے شدہ ضوابط اور ایس او پیز کی مکمل پابندی کرنا ہو گی۔

رکن ممالک کے ان افراد کو ہی عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا جو سعودی عرب کی جانب سے منظور ‏شدہ ویکسین کا کورس مکمل کر چکے ہوں۔

مکہ مکرمہ آنے کے بعد خلیجی ممالک کے شہریوں کو عمرہ پرمٹ کے حوالے سے تمام نکات کی ‏پابندی کرنا ہو گی۔

عمرہ ادائیگی سے قبل مکہ میں قائم نگہداشت کے مراکز میں انہیں 6 گھنٹے کا وقت گزارنا ہو گا ‏جس میں انہیں محفوظ کی کیٹگری میں شامل کر کے ڈیجیٹل کڑا دیا جائے گا۔

اس کڑے میں شہری کی صحت سے متعلق ہسٹری موجود ہو گی جسے باآسانی کسی بھی وقت ‏دیکھا جا سکے گا۔
اس کے بعد شہری کو توکلنا ایپ سے عمرہ پرمٹ حاصل کرنا ہوگا اور مقررہ وقت میں ہی عمرہ ادا ‏کرنا ہوگا۔

مسجدالحرام، روضہ شریف میں نمازوں کی ادائیگی اور زائرین کو اعتمرنا اور توکلنا ‏ایپلی کیشنز کے ‏‏ذریعے اجازت نامے حاصل کرنے کی شرط عائد ہے۔ ‏

Comments

- Advertisement -